ایپس سٹور پر صارفین نے ایک سو بیس ارب ڈالر خرچ کئے
دوہزار سولہ سے اٹھارہ تک ایپس پر وقت گزارنے میں پچاس فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
لاہور(نیٹ نیوز موبائل ایپس سے متعلق ڈیٹا مہیا کرنے والی کمپنی اینی نے موبائل ایپس کے استعمال اور اس پر صارفین کے اخراجات کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپس سٹور پر صارفین کی جانب سے دوہزار انیس میں اخراجات کا تخمینہ ایک سو بیس ارب ڈالر سے زائد ہے ۔ریسرچ کے مطابق دوہزار سولہ سے دوہزار اٹھارہ تک صارفین کی جانب سے ایپس پر وقت گزارنے میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران پینتیس فیصد ایپس کے ڈاؤن لوڈ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایپس سٹور پر صارفین کی جانب سے ایک سو 20 ارب ڈالر کا استعمال، سنیکر، میوزک انڈسٹری کے موازنے میں دگنا ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل پر صارفین تین گھنٹے اوسطاً گزارتے ہیں۔