شیر خوار بچوں کو پانی پلانا خطرناک
یوں تو ہر انسان کو دن بھر میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم شیر خوار بچوں کا معاملہ مختلف ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا کہ 6 ماہ سے کم عمر بچوں کو پانی پلانا نہایت خطرناک ہوسکتا ہے
لاہور (نیٹ نیوز) اور یہ بعض اوقات ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق جب ہم بہت زیادہ پانی پی لیتے ہیں تو یہ خون میں شامل ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے خون میں موجود نمک یا سوڈیم کی سطح کم ہونی شروع ہوجاتی ہے ۔ خون میں سوڈیم کی سطح فی گیلن کے حساب سے 0.4 اونس ہوجائے تو جسم ہائپونیٹرمیا کا شکار ہوجاتا ہے ۔