7کروڑروپے کی 15ہزار 858ہیروں سے بنی گھڑی تیار

7کروڑروپے کی 15ہزار  858ہیروں سے بنی گھڑی تیار

ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 15 ہزار 858 ہیروں سے مزین گھڑی تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرڈا لا ہے ۔

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)مجموعی طور پر 50قیراط کے ہیروں سے جڑی یہ گھڑی گزشتہ دنوں سوئزرلینڈ میں گھڑیوں کی نمائش میں پیش کی گئی جس کی مالیت 5لاکھ امریکی ڈالر(تقریباً 7کروڑ پاکستانی روپے ) ہے ۔اس گھڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے جہاں ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھاہے کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اپنا بھی اچھا وقت آئے گا لیکن اگر کسی نے یہ گھڑی پہن لی تو اس کا اچھا وقت اسی وقت شروع ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں