دریا پر جمی برف بارود سے اڑا دی

دریا پر جمی برف بارود سے اڑا دی

چین میں دریا کی سطح پر جمی برف کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں دریا کی سطح پر جمی برف کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی شمال مشرقی کاؤنٹی ہوما کی دریائے ہیلونگ جیانگ میں شدید سردی کے باعث دریا کا بڑا حصہ جم گیا تھا ،خدشہ تھا کہ گرمی آ نے پر دریا پر جمی برف پگھل کر سیلاب میں بدل سکتی ہے جس کے بعد ماہرین کی ہدایت پر دریا کی سطح پر جمی برف کو دھما کا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے سے برف اڑا کر دریا کا رخ بحال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جسے ہزاروں باردیکھا جا چکاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں