99سالہ خاتون کے اعضاکے غلط مقام

99سالہ خاتون کے اعضاکے غلط مقام

حال ہی میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے کہ 99 برس تک صحت مند زندگی گزارنے والی ایک خاتون نے جب اپنی لاش میڈیکل کالج کو عطیہ کی

اوریگن(نیٹ نیوز)حال ہی میں طبی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے کہ 99 برس تک صحت مند زندگی گزارنے والی ایک خاتون نے جب اپنی لاش میڈیکل کالج کو عطیہ کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کے اندرونی اعضا کی ترتیب عام لوگوں کے مقابلے میں یکسرغلط تھی۔اسی وجہ سے روز میری بینٹلے کو طبی تاریخ کا ایک اہم اور نایاب کیس قرار دیا جارہا ہے ، لگ بھگ پانچ کروڑ میں سے کسی ایک شخص میں یہ نایاب کیفیت ہوتی ہے ۔ روزمیری بینٹلے نے ایک عام اور صحت مند زندگی گزاری جو اپنی اس خاصیت سے خود بھی واقف نہ تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں