یورپی ملکوں میں گھوڑے کے گوشت کی فروخت،2افرادکو قید

یورپی ملکوں میں گھوڑے کے گوشت کی فروخت،2افرادکو قید

فرانس کی ایک عدالت نے چار افراد کو یورپی ممالک میں گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں دو برس تک قید کی سزا

پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کی ایک عدالت نے چار افراد کو یورپی ممالک میں گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں دو برس تک قید کی سزا جبکہ ایک فرانسیسی کمپنی پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو فرانسیسی اور دو ڈچ شہری یورپ میں گھوڑے کے گوشت پر گائے کے گوشت کا غلط لیبل لگا کر فروخت کرنے کے مجرم قرار دے دئیے گئے ہیں۔ پیرس کی ایک عدالت نے مذکورہ مجرموں پر شیائے خورد و نوش کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے نتیجے میں قید اور جرمانہ عائد کیا ہے ۔ 2013 میں یورپ بھر میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ گائے کے گوشت کے لیبل کے ساتھ گھوڑے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ۔ منظر عام پر آنے والے اس سکینڈل کے مطابق گھوڑے کا گوشت کم قیمت میں بیلجیئم، رومانیہ اور کینیڈا سے درآمد کیا جاتا تھا اور بعدازاں برطانیہ اور فرانس میں گائے کے گوشت کی قیمت پر فروخت کر کے منافع کمایا جاتا تھا۔ مجرموں سزائیں سنائے جانے کے ساتھ ساتھ ان پر دو سال کے عرصے تک گوشت کی صنعت میں کام کرنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے ۔ایک میٹ پراسیسنگ کمپنی کے منیجر کو ایک سال کے لیے معطل بھی کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں