فالج کا حملہ ،متاثر شخص 50گھنٹے منجمد رہا
چین میں ایک انٹرنیٹ کیفے میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص فالج کے حملے کا شکار ہو کر بغیر ہلے جلے مسلسل 50 گھنٹے تک کرسی پر بیٹھا رہا۔
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک انٹرنیٹ کیفے میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص فالج کے حملے کا شکار ہو کر بغیر ہلے جلے مسلسل 50 گھنٹے تک کرسی پر بیٹھا رہا۔ بتایاگیاہے کہ 42سالہ شخص شین ژین کو فالج کے دورے کے سبب ہسپتال لایا گیا،اسکا جسم مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا ۔مریض کو لانے والوں نے بتایا کہ یہ شخص ایک انٹرنیٹ کیفے میں مسلسل 50 گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہا اور اس دوران ایک بار بھی وہ کسی کام کیلئے نہیں اُٹھا،جس کے بعد شک ہونے اسے ہلایاتووہ کرسی سے نیچے گرگیا۔