کینیا کے جنگجو ماسائی قبیلے میں گائے کا خون پینے کی روایت
کینیا میں ایک روایت گائے کا خون پینے کی ہے ۔ یہ روایت صدیوں پرانی ہے
نیروبی (نیٹ نیوز) کینیا میں ایک روایت گائے کا خون پینے کی ہے ۔ یہ روایت صدیوں پرانی ہے ، صدیوں قبل مختلف خانہ بدوش قبائل جب صحراؤں میں سفر کرتے تھے تو پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے گائے کا خون پیا کرتے تھے ۔ یہ روایت آج بھی کینیا کے جنگجو ماسائی قبیلے میں موجود ہے اور آج بھی کسی تہوار کے دن گائے کا خون پیا جاتا ہے ۔خون نکالنے کیلئے گائے کو ہلاک نہیں کیا جاتا بلکہ گائے کے جسم پر زخم لگا کر اس سے نکلتے خون کو برتن میں جمع کرکے فوری پیا جاتاہے ،لوگ خون کیساتھ دودھ ملاکر بھی شوق سے پیتے ہیں ۔