بیٹری کے بغیر چلنے والا پیس میکر ایجاد
سائنس دانوں نے دل کے امراض میں حیرت انگیز نتائج دینے والے آلے ’’پیس میکر‘‘ کو بیٹری کے بغیر چلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے
بیج(نیٹ نیوز)جس کے بعد مریضوں کو بار بار پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرنے کی جھنجھٹ سے جان چھوٹ جائے گی اور دل کی کارکردگی میں بھی کوئی رکاوٹ یا تنزلی نہیں آئے گی۔ چینی سائنس دانوں نے چوہوں اور ایک بڑے جانور پر کامیاب تجربے کے بعد اس پیس میکر کو’’انرجی ہاروَیسٹر‘‘ کا نام دیا ہے جسے مارکیٹ میں آنے میں ابھی چند برس اور لگیں گے ۔