ہوا میں ڈرون اور زمین پر آ کر کار بن جانے والا روبوٹ

ہوا میں ڈرون اور زمین پر آ کر کار بن جانے والا روبوٹ

کچھ ماہ قبل پانی میں تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنیوالے ڈرون کا تذکرہ سننے میں آیا اور اب ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز)کچھ ماہ قبل پانی میں تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنیوالے ڈرون کا تذکرہ سننے میں آیا اور اب ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے جو ہوا میں پرواز کرتا ہے اورزمین پر آکر کارکی طرح دوڑتا ہے ۔یہ کواڈکاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین کو چھوتے ہی اس کے بازو خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، اسے ایف سٹار روبوٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 منٹ تک فعال رہتا ہے اور اسے کسی حادثے کے بعد تلاش اور بحالی کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ باآسانی 400 کلوگرام وزن اٹھاسکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں