امریکی شہری نے سکول چھوڑنے کے 76سال بعد گریجویشن کرلی
امریکہ کے 94سالہ شہری نے سکول چھوڑنے کے 76سال بعد گریجویشن مکمل کرلی ۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے 94سالہ ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظی
شکاگو (نیٹ نیوز)امریکہ کے 94سالہ شہری نے سکول چھوڑنے کے 76سال بعد گریجویشن مکمل کرلی ۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے 94سالہ ولیم کارٹر ویگنر نے دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیاتھا اور ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا جس کا انہیں ملال تھا۔گزشتہ برس مارچ میں ان کے بیٹے فورسٹ ویگنر نے خفیہ طور پر باپ کے گریجویشن کرنے کا انتظام کیا اور 94سالہ ولیم نے 76 سال بعد اپنی گریجویشن مکمل کرلی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ولیم کارٹرویگنر نے ٹیلڈن ہائی سکول سے گریجویشن مکمل کی یہ وہی سکول ہے جہاں ان کی تعلیم سلسلہ ٹوٹاتھا۔