کیوی پیٹو لڑکی کا حیرت انگیز کارنامہ

کیوی پیٹو لڑکی کا حیرت انگیز کارنامہ

نیوزی لینڈ کی حسینہ نے 4منٹ سے بھی کم وقت میں ایک کلو چاکلیٹ سپریڈبغیر پانی پئے ہڑپ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 27سالہ پیٹو لڑکی نیلا زیسرنے 3منٹ اور 56سیکنڈزمیں ایک کلو چاکلیٹ سپریڈ کی بوتل ختم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ،

کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز)اس نے اس دوران پانی بھی نہیں پیا۔چاکلیٹ سپریڈ کھاتے وقت اس نے سٹاپ واچ اپنے پاس رکھی ہوئی تھی ۔نیلا زیسر اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں