گٹر بند کرنے کا ’’عادی مجرم ‘‘گرفتار،5ماہ قید اور جرمانہ
امریکہ میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا ، اسے ’’گٹر بند کرنے کا عادی مجرم‘‘ قرار دیا گیا ہے
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا ، اسے ’’گٹر بند کرنے کا عادی مجرم‘‘ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے 5ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 26 سالہ پیٹرک ڈی بیمان نے کئی دفعہ بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا بھر کر اسے بند کردیا جس سے گٹر ابل پڑے ۔پیٹرک ڈی بیمان پر اصل میں 12 مقدمات تھے جن کی اکثریت جائیداد کو نقصان پہنچانے سے متعلق تھی تاہم بعد میں 7 مقدمات ختم کردئیے گئے تھے ۔ پیٹرک کاکہناہے کہ وہ اپنے جرم کی معافی کیلئے دعاکرتاہے ۔