ویڈیوز سے پیسے کما کر ایک ارب کی عمارت خریدنے والی بچی
یوٹیوب پر ویڈیوزسٹریمنگ کے ذریعے کمائی کرنے میں کم عمر بچوں میں 7 سالہ امریکی بچہ ریان سب سے آگے ہے
سیول (نیٹ نیوز)یوٹیوب پر ویڈیوزسٹریمنگ کے ذریعے کمائی کرنے میں کم عمر بچوں میں 7 سالہ امریکی بچہ ریان سب سے آگے ہے ، جس کی سالانہ کمائی تقریبا اڑھائی ارب روپے پاکستانی ہے تاہم یوٹیوب پر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر زیادہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے ۔