کان کی لوپر ہلکی بجلی پہنچا کر بڑھاپے کے امراض کا علاج ممکن

کان کی لوپر ہلکی بجلی پہنچا کر بڑھاپے کے امراض کا علاج ممکن

بڑھاپا کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے اور اس عمر میں کان کی لو پر ہلکی بجلی پہنچاکر عمررسیدگی سے وابستہ کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے

لندن(نیٹ نیوز) یا کئی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے ۔ برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ کان پر ایک خاص رگ ہوتی ہے جسے ویگس نرو کہا جاتا ہے ، یہ رگ جسم کی طویل ترین رگ بھی ہے جو دل، آنتوں اور جسم کے مختلف حصوں تک جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کی کارکردگی اعصابی نظام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جسے پیرا سمپیتھے ٹک نروس سسٹم بھی کہا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ پیراسمپیتھے ٹک اور سمپیتھے ٹک نروس سسٹم دونوں مل کر خودکار اعصابی نظام کی تشکیل کرتے ہیں جو سانس لینے اور دل کی دھڑکن جیسے عمل کو خودبخود ممکن بناتے ہیں۔ اگرچہ یہ رگ گردن کی بائیں جانب ہوتی ہے اور اس کیلئے ایک آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے بعد بجلی کی جھٹکے دینے والا ایک نظام نصب کیا جاتا ہے تاہم یونیورسٹی آف لیڈز اور گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس رگ کا ایک اہم گوشہ کان کے پاس موجود ہوتا ہے اور بیرونی جانب محسوس ہوتا ہے ۔ اس پر ہلکی بجلی دے کر نروس سسٹم کو بہتر کرکے صحت کو بہتر رکھا جاسکتا ہے اور بڑھاپے کے امراض کو ٹالا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں