3فٹ 2انچ قد،7کلووزنی طوطے ( کانی بال نسل )کی باقیات برآمد

3فٹ 2انچ قد،7کلووزنی طوطے ( کانی بال نسل )کی باقیات برآمد

دنیا کے سب سے بڑے قد کے طوطے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جس کا قد 3فٹ 2انچ تھا ،

اوٹاگو (نیٹ نیوز) اس 4سالہ طوطے کا وزن 7 کلوگرام رہاہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اوٹاگو میں پرندوں کے ایک قدیم قبرستان سے کانی بال نسل کے طوطے کی باقیات ملیں ،سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ طوطا کروڑوں سال پہلے کرہ ارض پر موجود تھا ۔آسٹریلیاکی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے ماہرین نے طوطے کی باقیات کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کی ہیں اور اس طوطے کی ایک تصوراتی تھری ڈی تصویر بھی بنائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں