ویتنام کی سڑک پر درجنوں بطخوں کی چہل قدمی ، ٹریفک متاثر
ویتنام کی سڑک پر درجنوں بطخیں چہل قدمی کے لئے نکل آئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی
ہنوئی (نیٹ نیوز)ویتنام کی سڑک پر درجنوں بطخیں چہل قدمی کے لئے نکل آئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں درجنوں بطخیں بیچ سڑک پر آگئیں اور بطخوں کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجودڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں اوریوں بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئی۔سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے ۔