سست روی کیلئے مشہورکچھو ے کی عمر 90سال ،جسم پر کائی اگ آئی
اپنی سست روی کیلئے مشہور کچھوا اپنی طویل العمری کی وجہ سے بھی مشہور ہوگیا،اس کی عمر 90 سال ہے
نیویارک (نیٹ نیوز ) اپنی سست روی کیلئے مشہور کچھوا اپنی طویل العمری کی وجہ سے بھی مشہور ہوگیا،اس کی عمر 90 سال ہے ۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے سان مارکوس دریا میں پایا جانیولا کچھوا پہلی نظر میں کوئی عجیب الخلقت سا جانور معلوم ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس کے جسم پر اگ آنے والی کائی ہے ۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق اس کچھوے کی عمر لگ بھگ 90 سال ہے ۔ کچھوے کو ایک طالبہ نے یونیورسٹی اسائنمنٹ کے سلسلے میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا تھا اور اس کی ویڈیو بنالی ۔ کچھوؤں میں سب سے طویل العمری کا ریکارڈ 152 سال کا ہے ۔