سپین : ٹماٹروں کی عالمی جنگ،22 ہزارافراد میدان میں آگئے
سپین کے شہر ویلنسیا کے ٹاؤن بونول میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی عالمی جنگ چھڑ گئی تھی
میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین کے شہر ویلنسیا کے ٹاؤن بونول میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی عالمی جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت 22 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔جنگ میں شریک افراد نے دوسرے پر ٹماٹروں سے وار کر کے بے حد انجوائے کیا۔واضح رہے کہ 74 سال سے منعقد کئے جانے والے ٹماٹروں بھرے اس فیسٹیول کیلئے 145 ٹن سے زائد ٹماٹر ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں۔اس منفرد جنگ کا آغاز فائر کریکر سگنل سے کیا جاتا ہے جبکہ میلے میں ہزاروں افراد خاص طور پر شرکت کیلئے سپین کا رُخ کرتے ہیں۔