گڑیا اور بچی کوایک ہی بیڈ پر لیٹا کر پاؤں کا پلسترکردیاگیا
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 11ماہ کی ایک بچی کو پاؤں میں فریکچر کے بعد ہسپتال لایا گیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 11ماہ کی ایک بچی کو پاؤں میں فریکچر کے بعد ہسپتال لایا گیا تو اس نے سارا ہسپتال سر پر اٹھا لیا اور پلاسٹر کروانے سے انکار کر دیا۔وا لدین نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کی گڑیا کو بھی اس کے ساتھ لٹا دیا جس کی ڈاکٹروں نے اس کے سامنے پٹی کردی۔اپنی گڑیا کے پاؤں پر پلاسٹر چڑھا دیکھ کر ننھی بچی نے بھی خوشی خوشی اپنے پاؤں پر پلاسٹر کروالیا۔بچی اور پری نامی گڑیا کی دوستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اورصارفین اس معصوم بچی کیلئے دلچسپ ریمارکس دے رہے ہیں۔