تابوت میں 30گھنٹے گزارنے پر 94ہزارروپے انعام کا اعلان

 تابوت میں 30گھنٹے گزارنے پر 94ہزارروپے انعام کا اعلان

خوفزدہ کرنے والے عجائبات پر مشتمل ایک امریکی تھیم پارک نے مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والوں کیلئے 600 ڈالر (94 ہزار پاکستانی روپے ) انعام کا اعلان کیا ہے

میری لینڈ(نیٹ نیوز)خوفزدہ کرنے والے عجائبات پر مشتمل ایک امریکی تھیم پارک نے مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والوں کیلئے 600 ڈالر (94 ہزار پاکستانی روپے ) انعام کا اعلان کیا ہے ،30آورکپلز کو فن چیلنج نامی یہ مقابلہ 27ستمبر کی صبح سے 28ستمبر کی شام تک جاری رہے گا ، جس میں شرکا کو پارک انتظامیہ کی جانب سے خوفزدہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ اس دوران وہ مخصوص اوقات کے سوا اسمارٹ فون یا کوئی بھی دوسرا برقی آلہ استعمال نہیں کرسکیں گے ۔مقابلے میں شرکت کیلئے شرکا کا صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ انہیں 30 گھنٹے تک صرف کھانے اور رفع حاجت کیلئے ہی تابوت سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، کسی بھی اور وجہ سے تابوت سے باہر نکلنے والوں کو نااہل قرار دے کر مقابلے سے خارج کردیا جائے گا۔اگرچہ اس مقابلے کیلئے صرف 3 جوڑوں ہی کا انتخاب کیا جائے گا لیکن تھیم پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، یہی نہیں بلکہ کچھ منچلوں نے تو ابھی سے تابوتوں میں لیٹ کر اپنی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کروانا شروع کردی ہیں اوران کاچیلنج ہے کہ وہ اس دلچسپ مقابلے میں کامیابی حاصل کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں