پائپ لائن پھٹنے سے عمارتوں سے بھی اونچا فوارہ پھوٹ پڑا

 پائپ لائن پھٹنے سے عمارتوں سے بھی اونچا فوارہ پھوٹ پڑا

چین میں پانی کا ایک پائپ پھٹنے سے اتنا بلند فوارہ پھوٹ پڑاجو عمارتوں سے بھی اونچا نظر آیا

شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں پانی کا ایک پائپ پھٹنے سے اتنا بلند فوارہ پھوٹ پڑاجو عمارتوں سے بھی اونچا نظر آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور 32 فٹ بلند فوارہ پھوٹ پڑا۔پانی کی پائپ لائن لیکیج کے باعث پھٹی اور یوں بلند و بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جبکہ اس واقعہ میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہو گیا۔اس وقت وہاں موجود افراد نے ا س موقع پر بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو اورتصاویر بناکر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں