پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے کپڑے بنانے کا کام شروع
جاپان میں ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے کپڑے بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔
ٹوکیو (اے پی پی)میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی کمپنی نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے حاصل ہونے والے پولیسٹر فائبرز سے بنے تیزی سے خشک ہونے والے کپڑوں کی تیاری کا کام شروع کیاہے ۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم بہار کیلئے تیارکئے جانے والے ملبوسات کے ڈیزائن بھی جدید ہوں گے اور خیال رکھاجائے گاکہ ایک سیزن میں بننے والاڈیزائن اگلے سیزن میں مارکیٹ میں نہ لایاجائے ۔