روس میں شادی کا پیشکش کانیااوراچھوتااندازمقبول ہونے لگا

 روس میں شادی کا پیشکش کانیااوراچھوتااندازمقبول ہونے لگا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک لڑکی کو فوجی اہلکاروں نے روک لیااور کارکی تلاشی لینے لگے ،پھراچانک ان اہلکاروں میں سے ایک شخص خاتون کے پاس آیا،

ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک لڑکی کو فوجی اہلکاروں نے روک لیااور کارکی تلاشی لینے لگے ،پھراچانک ان اہلکاروں میں سے ایک شخص خاتون کے پاس آیا، سفید تھیلی میں سے ایک انگوٹھی نکالی اور خاتون کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بولا ‘‘کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟’’۔وہ خاتون ابھی حیران ہورہی تھی کہ اس شخص نے اپنا ہیلمٹ اتار دیا،وہ لڑکی کا سب سے قریبی دوست تھا ۔لڑکی نے اس کی شادی کی آفر پر ہاں کہہ دی ۔یہ کسی فلم یاڈرامے کا سین نہیں بلکہ روس میں شادی کی پیشکش کرنے کا نیااوراچھوتامقبول ہوتااندازہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں