مہنگی ترین مچھلی پکڑ کر چھوڑنے کی مہم

مہنگی ترین مچھلی پکڑ کر چھوڑنے کی مہم

آئرلینڈ کے مچھیروں کے ہاتھوں 8 فٹ لمبی مچھلی لگی جس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ(52کروڑ 31لاکھ روپے )بتائی جارہی ہے

ڈبل(نیٹ نیوز) آئرلینڈ کے مچھیروں کے ہاتھوں 8 فٹ لمبی مچھلی لگی جس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ(52کروڑ 31لاکھ روپے )بتائی جارہی ہے ۔مچھیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی کا وزن 300 کلوگرام تھا اور اسے جاپان میں انتہائی متبرک سمجھا جاتا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کی نایاب نسل کو معدومی سے بچانے کیلئے ’’بلیوفن ٹونا پکڑو اور چھوڑو‘‘ نامی خصوصی مہم ہرسال15 اگست سے 15 اکتوبر تک چلائی جاتی ہے ، اس دوران آئرلینڈ کے مچھیرے اس مچھلی پکڑ کر اس کی پیمائش اور وزن کرتے ہیں اور پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں