ایک ہاتھ سے معذور نوجوان کا ڈرم بجانے کا گنیز ریکارڈ

ایک ہاتھ سے معذور نوجوان کا ڈرم بجانے کا گنیز ریکارڈ

اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیاپروائرل ہوئی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے جارجیا کے نوجوان کو ہی دیکھ لیں

تبلیسی (نیٹ نیوز)اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیاپروائرل ہوئی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے جارجیا کے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے ایک ہاتھ کی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیااور نہ صرف ماہر ڈرمر بن گیا بلکہ اپنی مہارت کی بنا پر گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیا۔جیسن بارنیس نامی ایک ہاتھ سے معذور نوجوان نے ٹیکنالوجی کمپنی کا تیار کردہ مصنوعی بازو لگوایا اور پھر اس مصنوعی بازو کے ساتھ ایک منٹ میں 2ہزار4سو بار ڈرم بجا کر گنیز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں