کولمبیا کی 17سالہ لڑکی مسلسل 2ماہ تک سونے کی بیماری کا شکار
کولمبیا میں 17 سالہ شارق نامی لڑکی ایسی کیفیت کی شکار ہے جسے ’’سلیپنگ بیوٹی ‘‘کہتے ہیں
بگوٹا(نیٹ نیوز)کولمبیا میں 17 سالہ شارق نامی لڑکی ایسی کیفیت کی شکار ہے جسے ’’سلیپنگ بیوٹی ‘‘کہتے ہیں اور وہ لگاتار 2ماہ تک سوتی رہتی ہے ۔ گہری نیند کے باوجود بھی لڑکی کو ہر دو سے تین گھنٹے بعد غذا کی ضرورت پڑتی ہے جس کیلئے اس کی والدہ مائع غذا تیار کرتی ہے ،اس لڑکی کی یادداشت ختم ہوچکی ہے ۔ اس مرض کو طب کی زبان میں ’’کلائن لیون سنڈروم‘‘ کا نام دیا گیا ہے اورطب کی تاریخ میں صرف 40 افراد ہی ایسے ہیں جو اس مرض کے شکار ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے ۔