برقی کار کی صرف10منٹ میں چارج ہوجانیوالی بیٹری ایجاد

برقی کار کی صرف10منٹ میں چارج ہوجانیوالی بیٹری ایجاد

برقی گاڑیوں کی بڑی مصیبت یہ ہے کہ ان کی بیٹریاں چارج ہونے میں تو بہت وقت لیتی ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز)برقی گاڑیوں کی بڑی مصیبت یہ ہے کہ ان کی بیٹریاں چارج ہونے میں تو بہت وقت لیتی ہیں اور خالی بہت جلدی ہوجاتی ہیں لیکن اب ا یسی بیٹری ایجاد کرلی گئی ہے جو صرف 10منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔امریکا کی پینسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان چاؤ یانگ وینگ نے اس بیٹری میں الیکٹروڈ کے طور پر مائیکرون موٹائی کی جست والی پٹیاں بناکر استعمال کیں، جس سے صرف 30 سیکنڈز میں الیکٹروڈ بہت گرم ہونے لگتے ہیں اور لیتھیم آئن جمع نہیں ہوتے جس سے بیٹری تیزرفتاری سے چارج ہونے لگتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں