سواکلو وزنی برفانی نرکیکڑا 70لاکھ روپے میں فروخت
جاپان کے شہر ٹوٹوری میں ایک برفانی کیکڑا 50 لاکھ ین یعنی 46 ہزار ڈالر(70لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے شہر ٹوٹوری میں ایک برفانی کیکڑا 50 لاکھ ین یعنی 46 ہزار ڈالر(70لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے ، اس نر کیکڑے کا وزن سوا کلو ہے ۔ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہونیوالے اس کیکڑے کو ملک کے انتہائی مہنگے ریسٹورنٹ میں پکا کر فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس کیکڑے کی لمبائی 14.6 سینٹی میٹر ہے جس نے اسی علاقے سے ملنے والے ایک اور برفانی کیکڑے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو گزشتہ برس 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا لیکن اس نئے کیکڑے کی آخری بولی ٹیٹسوجی ہاماشیٹا نے لگائی ہے ۔ٹیٹسوجی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اتنامہنگا کیکڑا خریدنا شاید بیوقوفانہ فیصلہ لگے لیکن مجھے یقین ہے کہ کیکڑے کا ذائقہ اس کی قیمت کا نعم البدل ثابت ہوگا۔ہرسال کی طرح جاپان میں اس سال برفانی کیکڑوں کی تلاش کا موسم اس ہفتے شروع ہوا اور پہلی نیلامی ہوئی۔جاپان میں برفانی کیکڑے ٹوٹوری میں پائے جائے ہیں جو اوساکا اور ہیروشیما کے درمیان موجود ہونشو کے علاقے کے قریب واقع ہے ۔اس مہنگے ترین کیکڑے کو خاص شکل، بلند معیار، لمبے پاؤں اور گوشت کی وجہ سے پانچ روشن ستاروں کا اعزاز بھی دیا گیا ہے ۔