250میٹر بلند عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا دلچسپ مقابلہ
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا
سیول (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ایتھلٹس نے 250 میٹر بلند عمارت کی سینکڑوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔اس ریس میں مختلف ملکوں کے 630 مرد و خواتین ایتھلٹس نے 123منزلہ عمارت کی ایک ہزار 251 سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت و فٹنس کا عملی ثبوت دیا،ریس کے شرکا مختلف روپ دھارے ہوئے تھے جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔