بلیوں، شیروں، مگر مچھوں، سانپوں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت
ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے
قاہرہ (نیٹ نیوز)ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔مصری حکام کے مطابق جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں جس جگہ ملی ہیں وہاں قدیم مصری تہذیب میں ’’بلیوں کا مندر‘‘ ہوا کرتا تھا جہاں بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی عبادت کی جاتی تھی۔دریافت ہونے والی جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں سے کچھ جانوروں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان میں شیر کے بچوں، مگر مچھ، بلیوں، نیولوں، سانپوں، بھنوروں، باز اور بندروں کی لاشیں شامل ہیں۔حنوط شدہ لاشیں2004 میں دریافت کئے گئے ’’سقارہ قبرستان‘‘ کے قریب سے ملی ہیں جو تاریخی مقام ’’ہاستت ہیکل‘‘ کے قریب ہے ۔