بھارتی بزرگ خاتون بہتر صحت کیلئے ریت کھانے کی عادی
بھارت میں 80سالہ بزرگ خاتون طاقت اور بہتر صحت کیلئے ریت کھانے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے گاؤں چولاپور کی رہائشی خاتون کشماوتی 65سال سے ریت کھارہی ہیں
لکھنو(نیٹ نیوز)بھارت میں 80سالہ بزرگ خاتون طاقت اور بہتر صحت کیلئے ریت کھانے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے گاؤں چولاپور کی رہائشی خاتون کشماوتی 65سال سے ریت کھارہی ہیں اور اپنے گاؤں میں ریت دادی کے نام سے جانی جاتی ہیں ۔وہ اپنے کھانے کیلئے ریت کو پانی میں دھو کر صاف کرتی ہیں اور اسے سُکھا کر کھاتی ہیں ۔کشماوتی کا کہناہے کہ 15سال کی عمر میں انہیں معدے کا مسئلہ ہوا تو ایک عامل نے انہیں دودھ پینے اور ریت کھانے کا مشورہ دیاتھا جس پر وہ آج تک عمل کرتی ہیں اورصحتمند ہیں۔