آواز کی رفتار سے زیادہ تیز اڑنے والا بے آواز سپرسانک طیارہ

آواز کی رفتار سے زیادہ تیز اڑنے والا بے آواز سپرسانک طیارہ

امریکا کا خلائی ادارہ ناسا آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے سپیس طیارے ایکس 59 کو بہت جلد سپرسانک فلائٹس میں تبدیل کرنیوالا ہے

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا کا خلائی ادارہ ناسا آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے سپیس طیارے ایکس 59 کو بہت جلد سپرسانک فلائٹس میں تبدیل کرنیوالا ہے ۔ ناسا کے اس طیارے کے آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیز اڑنے پر بھی اس میں کوئی آواز نہیں ہوتی بلکہ لگ بھگ خاموش پرواز ہوتی ہے ۔ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے کو فائنل اسمبلی کے کلیئر کردیا گیا ہے اور اب اس میں سسٹمز کی تنصیب ہوگی اوراگلے سال آزمائشی پروازوں کے بعد اسے کمرشل مقاصدکیلئے استعمال کیاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں