ڈرائیو ربننے کی کوشش ،کتے نے کار تالاب میں پھینک دی

ڈرائیو ربننے کی کوشش ،کتے نے کار تالاب میں پھینک دی

چین کے صوبے ژی جوانگ میں ایک شہری نے اپنا پالتو کتا گاڑی میں چھوڑا جس کے بعد اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑگیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے ژی جوانگ میں ایک شہری نے اپنا پالتو کتا گاڑی میں چھوڑا جس کے بعد اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی شہری کی گاڑی میں اس کا پالتو کتا موجود تھا جب اس نے سڑک کنارے کار پارک کی تاہم اس نے گاڑی کا انجن کھلا چھوڑ دیا تاکہ وہ جلد واپس آکر منزلِ مقصود پر روانہ ہوگا۔ کتے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور گاڑی کی گیئرسٹک چھیڑ دی جس کے بعد کار سڑک کنارے موجود مصنوعی تالاب میں جاگری اور مالک کو لینے کے دینے پڑگئے ، پانی سے گاڑی کے برقی آلات اور سیٹوں کو نقصان پہنچا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں