والد نے بچوں کیلئے 4کروڑ 8 لاکھ روپے کے سگریٹ جمع کرلئے
والدین عموماً بچوں کو سگریٹ پیتا دیکھ لیں تو ڈانٹتے یا پھر مارنا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اس بری لت سے چھٹکارا پاسکیں
لندن(نیٹ نیوز)والدین عموماً بچوں کو سگریٹ پیتا دیکھ لیں تو ڈانٹتے یا پھر مارنا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اس بری لت سے چھٹکارا پاسکیں لیکن ایک والد نول گلیغر ایسا بھی ہے جس نے اپنے بچوں کیلئے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے کے سگریٹ جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نول گلیغر نے خود غیر صحت بخش عادت کو ترک کردیا لیکن اس نے ہزاروں پیکٹوں کو بچوں کیلئے بچالیا ہے ۔نول گلیغر پیشے کے اعتبار سے موسیقار ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے سگریٹ نوشی شروع کرینگے تو ان کے پاس ان کیلئے سگریٹ پہلے سے محفوظ ہوں گے ۔