موٹاپے سے نجات پاکر اچھی صحت اور زبردست مالی فائدہ ممکن

موٹاپے سے نجات پاکر اچھی صحت اور زبردست مالی فائدہ ممکن

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ اگر کوئی شخص موٹاپے سے چھٹکارا پا لیتا ہے

بالٹی مور(نیٹ نیوز)تو اس سے نہ صرف اس کی صحت اچھی ہوتی ہے اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس شخص کو زبردست مالی فائدہ بھی ہوتا ہے ۔اس تحقیق کے پس پشت کارفرما سوچ بہت سادہ سی تھی کہ اگر آپ کا موٹاپا ختم ہوجائے گا اور وزن نارمل پر واپس آجائے گا تو صحت کی مد میں آپ کے اخراجات بھی کم رہ جائیں گے ، یعنی آپ کو علاج معالجے اور دواؤں پر بھی خاصی کم رقم خرچ کرنا ہوگی اور یہی موٹاپا ختم کرنے کا اصل انعام بھی ہے ۔ماہرین نے ایک کمپیوٹر سمیولیشن کے ذریعے معلوم کیا کہ وہ بچے اور نوجوان جو موٹے ہیں اگر وہ 20 سال کی عمر تک اپنا موٹاپا کم کرکے نارمل ہوجائیں تو بچت کی شرح28 ہزار ڈالر(43لاکھ روپے ) ہوگی ۔ 40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کو 31 ہزار ڈالر (48 لاکھ روپے )کافائدہ ہوگا۔ 50 سے 59 سال کے لوگ 36 ہزار ڈالر (تقریباً 56 لاکھ روپے ) بچاسکتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا کم کرنے کے طبّی فوائد تو بتائے جاتے ہیں لیکن اگر مالی فوائد بھی لوگوں کے سامنے پیش کردئیے جائیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں