سپین میں سالانہ تھری کنگز پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت

سپین میں سالانہ تھری کنگز پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت

سپین میں ایک روز قبل سالانہ تھری کنگز پریڈ کا اہتمام کیا گیا،

میڈرڈ(نیٹ نیوز)کرسمس کے بعد تہوار کے طور پر منائی جانے والی اس پریڈ میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تھری کنگزپریڈ کے موقع پر تین لوگوں نے اس تہوار سے جڑے بادشاہوں کا روپ دھارا ہوا تھا جنہیں خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس کے ساتھ شاہراہوں پر گھمایا گیا۔اس موقع پر کارنیول سٹائل میں سجائے گئے فلوٹس،ایکروبیٹس کے کرتب اور جانوروں کی جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افرادنے اس پریڈ روٹ کا رْخ کیا۔پریڈکی کئی ویڈیو ز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں