ٹانگوں سے محروم 90سالہ شخص کی سکائی ڈائیونگ پردنیا حیران

ٹانگوں سے محروم 90سالہ شخص کی سکائی ڈائیونگ پردنیا حیران

امریکا میں دونوں ٹانگوں سے محروم شخص سٹین روررنے اپنی عمر کے 90 سال پورے ہونے پر 13 ہزار فٹ کی بلندی سے کامیاب سکائی ڈائیونگ

برکلے (نیٹ نیوز)امریکا میں دونوں ٹانگوں سے محروم شخص سٹین روررنے اپنی عمر کے 90 سال پورے ہونے پر 13 ہزار فٹ کی بلندی سے کامیاب سکائی ڈائیونگ کرکے دنیا کو حیران کردیا ۔سٹین رورر ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں، ان کی بیٹی نے ایک روز ان سے کہا کہ وہ بھی ہمت کریں اور ان کے ساتھ ہوائی جہاز سے سکائی ڈائیونگ کریں۔ اس سوال پر غیر متوقع طور پر سٹین نے فوری ہاں کہہ دی اورعمل بھی کرڈالا۔سٹین نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر زمین پر اترنے کے بعد اس تجربے کو بہت خوبصورت اور ناقابلِ فراموش قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں