اورنج میلے میں سپرسٹورکے 2نلکوں سے جوس نکلنے لگا

اورنج میلے میں سپرسٹورکے 2نلکوں سے جوس نکلنے لگا

جاپان کی ایک دیرینہ کہانی کہ اورنج جوس نلکے سے پانی کی طرح نکلتا ہے ، سچ ثابت ہو گئی ۔

ٹوکیو (اے پی پی)میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے مغربی شہرایہیمے میں سجنے والے اورنج میلے میں ایک سپر سٹور کے دو نلکوں سے اورنج جوس نکلنا شروع ہو گیا ہے ۔نلکوں سے اورنج جْوس نکلنے کی کہانی کا آغاز ایہیمے شہر سے ہوا جو جاپان میں اورنج اور دیگر تْرش پھل سب سے زیادہ پیدا کرنیوالے علاقوں میں شمار ہوتا ہے ۔ سیاحوں نے تازہ اورمفت اورنج جوس پینے کا خوب مزا لیا۔سپرسٹورکے نلکے اصل میں انتظامیہ کی طرف سے دی گئی فری آفرکا حصہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں