پالتو بلی نے 2دن تک مالکن کو کچن میں محصور کئے رکھا
روس میں ایک پالتوبلی نے اپنی مالکن کو2دن تک کچن میں محصور کئے رکھا
ماسکو(نیٹ نیوز )روسی شہر آرچ اینجلسک کی ریسکیو سروس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایک مقامی خاتون 19 جنوری سے 21 جنوری تک اپنے گھر کے باورچی خانے میں صرف اس لئے قید رہیں کیونکہ ان کی پالتو بلی پر پاگل پن کا دورہ پڑگیا تھا اور وہ خاتون جب بھی باروچی خانے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتیں، بلی فوراً ہی ان پر حملہ کردیتی۔کچھ لوگوں کو اس کا علم ہواتو انہوں نے ریسکیوسروس کو آگاہ کیا اور خاتون کوجاکرنجات دلائی گئی جبکہ بلی کو پنجرے میں بند کردیاگیا۔