"ZIC" (space) message & send to 7575

تازہ موصولات

صحیفہ : مجلس ترقی ٔادب کا جریدہ جسے ڈاکٹر تحسین فراقی ایڈٹ کرتے ہیں‘ یہ اس کا خصوصی شمارہ مکاتیب نمبر حصہ دوم ہے‘ ضخامت 800 صفحات‘ قیمت 580 روپے۔ کلاسیک سے لے کر اب تک کے نامور ادیبوں کے مکاتیب شامل کئے گئے ہیں جو صرف مکاتیب ہی نہیں بلکہ پوری ادبی تاریخ بیان کر دی گئی ہے۔ بیحد قابل مطالعہ اور ایک تحفہ اور یادگار مجموعہ۔
اجمال : کراچی سے فہیم اسلام انصاری شائع کرتے ہیں جو ادب کی نمائندہ روایات کا ترجمان ہے صفحات 240 اور قیمت پانچ سو روپے ہے‘ یہ کتاب نمبر 13 ہے۔ لکھنے والوں میں ڈاکٹر ضیاء الحسن‘ اقتدار جاوید‘ اکبر معصوم‘ احمد صغیر صدیقی‘ حمیدہ شاہین نمایاں ہیں۔ ''ماضی سے‘‘ کے عنوان سے بھگوان داس‘ جون ایلیا‘ عبیداللہ علیم اور اوپندرناتھ اشک کی تحریریں شامل ہیں۔
تفہیم : جموں کشمیر سے عمر فرحت نکالتے ہیں۔ موجودہ شمارہ نیئر مسعود کے نام ہے۔ ماہانہ قیمت 500 روپے ۔ سرپرست شمس الرحمن فاروقی اور اعزازی مدیر لیاقت جعفری ہیں۔ مضامین میں شمس الرحمن فاروقی‘ عتیق اللہ‘ قاضی افضال حسین‘ مرزا حامد بیگ‘ ندیم احمد‘ قاضی افضال حسین اور محمد حمید شاہد نمایاں ہیں‘ منظومات میں بھی ممتاز اور اہم نام ہیں۔
استفسار : کتابی سلسلہ جے پور بھارت سے شین کاف نظام اور عادل رضا منصوری شائع کرتے ہیں۔ قلم کاروں میں عتیق اللہ‘ آصف فرخی‘ سلیم شہزاد‘ ستیہ پال آنند‘ جمیل الرحمن‘ جینت پرمار‘ سید تحسین گیلانی‘ اقتدار جاوید‘ عمر فرحت‘ مرزا حامد بیگ‘ پرتپال سنگھ بیتاب‘ محمد حامد سراج‘ غلام مرتضیٰ راہی‘ سعادت سعید اور احمد سہیل نمایاں ہیں۔
استعارہ : سہ ماہی جسے لاہور سے ڈاکٹر امجد طفیل اور ریاظ احمد نے شائع کیا ہے‘ قیمت 400 روپے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا کا انٹرویو ‘دیگر قلم کاروں میں رشید امجد‘ طاہر اسلم گورا‘ محمود شام‘ احسان اکبر‘ اشرف جاوید‘ عباس تابش‘ محسن شکیل‘ زاہد مسعود‘ سعید احمد‘ انوار فطرت‘ شمیم حنفی‘ ڈاکٹر سعادت سعید‘ غلام حسین ساجد‘ سلمیٰ اعوان اور محمد عاصم بٹ نمایاں ہیں۔
پیلوں : ملتان سے ڈاکٹر انوار احمد‘ سید عابد سہیل نکالتے ہیں۔ موجودہ شمارہ 20 ہے۔ اس کی اشاعت کے پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اردو‘ پنجابی اور سرائیکی تحریروں پر مشتمل لکھنے والوں میں ڈاکٹر سلیم اختر‘ ڈاکٹر ناصر عباس نیر‘ طارق محمود‘ احمد سلیم‘ زاہد حسن ہیں۔ اس میں ہریانوی زبان کا ادب بھی شامل ہے۔ صفحات 300 اور قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے۔
فن زاد : کتابی سلسلہ جسے بھیرہ سے یوسف چوہان شائع کرتے ہیں‘ یہ شمارہ 150 ہے قلم کاروں میں ستیہ پال آنند‘ نسیم سحر‘ امجد بابر‘ افضال نوید‘ خالد سردار‘ ڈاکٹر محمد افتخار شفیع‘ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ‘ خاور اعجاز نمایاں ہیں۔ تراجم اور ڈرامہ بھی شامل۔ قیمت درج نہیں۔
ثبات : شعبہ اُردو علامہ اقبال یونیورسٹی کا میگزین ہے جسے ارشد محمود ناشاد نے ایڈٹ کیا ہے۔ صفحات 270 قیمت درج نہیں۔ قلم کاروں میں سعود عثمانی‘ افتخار عارف‘ توصیف تبسم‘ رشید امجد‘ شاہین عباس‘ علی اکبر ناطق‘ خورشید رضوی‘ محمد اظہار الحق‘ صابر ظفر‘ غلام حسین ساجد‘ عابد سیال‘ پرویز ساحر‘ عمران عامی‘ افتخار شفیع‘ ستیہ پال آنند‘ نصیر احمد ناصر‘ علی محمد فرشی‘ انجم سلیمی‘ قاسم یعقوب‘ علی اکبر ناطق‘ محمد حمید شاہد‘ نجیب عارف نمایاں ہیں۔
ماہنامہ بک ڈائجسٹ : لاہور سے اظہر سلیم مجوکہ اور ناصر بشیر شائع کرتے ہیں‘ صفحات 352 اور قیمت 400 روپے ہے۔ لکھنے والوں میں حسن عباسی‘ سلیم کوثر‘ سحر انصاری‘ ناصر عباس نیئر‘ سعود عثمانی‘ اشرف جاوید‘ اظہر فراغ‘ اعتبار ساجد‘ افضال نوید‘ باقی احمد پوری‘ جاوید قاسم‘ حسن عباس رضا‘ جواز جعفری‘ مرزا حامد بیگ‘ شاہدہ دلاور شاہ‘ خالد فتح محمد اور ناز اوکاڑوی نمایاں ہیں۔
فانوس : محمد شکور طفیل لاہور سے نکالتے ہیں۔ موجودہ شمارہ سفرنامہ نمبر ہے اور قیمت 300 روپے ہے۔ یونانی سیاحوں کے سفرناموں کا ترجمہ ملک راج شرما نے کیا ہے۔ مولانا عبدالمجید سالک کے قلم سے سیاحوں کی کہانیاں ہیں۔ سفرناموں میں مارکوپولو کا سفر‘ ہندوستان کا بحری راستہ‘ بحرالکاہل کا پہلا سفر‘ آسٹریلیا کی دریافت‘ شمال مغربی امریکہ کی دریافت‘ دریائے نیل کے منبع کی دریافت وغیرہ۔
نعت رنگ : نعتیہ ادب کا کتابی سلسلہ ہے جسے سید صبح الدین رحمانی مرتب کرتے ہیں۔ شمارہ ڈاکٹر تحسین فراقی‘ مبین مرزا اور ڈاکٹر ناصر عباس نیئر کے نام ہے۔ ضخامت 525 صفحات ‘ قیمت 500 روپے ہے۔ لکھنے والوں میں ڈاکٹر ریاض مجید‘ سلیم شہزاد‘ ڈاکٹر اردو رہبر‘ ڈاکٹر تحسین فراقی‘ فتح محمد ملک‘ قاسم یعقوب‘ مضامین کے علاوہ سحر انصاری کا انٹرویو عنبرین حسیب عنبر نے لیا ہے۔
ماہنامہ سپوتنک لاہور : اسے لاہور سے آغا امیر حسین شائع کرتے ہیں۔ مجلس مشاورت میں شاہد حامد سابق گورنر پنجاب‘ جسٹس سید افضل حیدر‘ ناصر زیدی‘ طاہر منصور فاروقی‘ پروفیسر عطیہ سید‘ شاہد ضیائی‘ زبیر خالد‘ اور مرزا رفیق شامل ہیں۔ موجودہ شمارہ ممتاز مصنف آغا گل کے ایک ناول افسانہ جنات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ حسب معمول آغا صاحب کے شذرات ہیں۔ قیمت 50 روپے۔ 
غنیمت : کتابی سلسلہ جسے ڈاکٹر اصغر علی بلوچ کراچی سے شائع کرتے ہیں۔ لکھنے والوں میں سہیل غازی پوری‘ سید ریاض حسین زیدی‘ ناصر زیدی‘ شاعر علی شاعر‘ سید تابش الوری‘ جاذب قریشی‘ ناصر زیدی‘ افتخار شفیع‘ بسمل صابری‘ قاسم جلالی‘ گل بخشالوی‘ فہیم شناس کاظمی اور نازاوکاڑوی نمایاں۔
ادب دوست : لاہور سے خالد تاج شائع کرتے ہیں۔ ٹائٹل پر بانی اے جی جوش کی تصویر ہے۔ لکھنے والوں میں جلیل عالی‘ شوکت علی شاہ‘ سلیم کوثر‘ اشفاق احمد‘ مشکور حسین یاد‘ لیاقت علی عاصم‘ ناصر زیدی‘ کرامت بخاری‘ مسعود احمد‘ افتخار شفیع‘ ناصر علی‘ محمود احمد قاضی‘ نوید صادق‘ حسین احمد شیرازی‘ رومانہ رومی اور پروفیسر صدیق شاہد شامل ہیں۔ مدیر اعزازی ارشد نعیم اور قیمت 20 روپے۔
ماہنامہ نیرنگ خیال : راولپنڈی سے سلطان رشک شائع کرتے ہیں۔ زیر نظر شمارہ 12 ہے۔ قیمت سو روپے ہے‘ اندرون سرورق غالب کی تصویر ہے۔ ٹائٹل دیدہ زیب‘ لکھنے والوں میں خورشید بیگ میلسوی‘ ڈاکٹر سکندر حیات میکن‘جمیل حیات‘ جمیل یوسف‘ ڈاکٹر غلام شبیر رانا‘ خورشید ربانی‘ محمود الحسن‘ شوکت کاظمی‘ جان کاشمیری‘ ناصر زیدی‘ کرامت بخاری نمایاں ہیں۔
ماہنامہ شاداب : لاہور سے ڈاکٹر کنول فیروز شائع کرتے ہیں۔ زر سالانہ 600 روپے ہے۔ لکھنے والوں میں خاکسار‘ ناصر زیدی‘ حسن عسکری کاظمی‘ سہیل غازی پوری‘ ڈاکٹر سید اقبال سعدی‘ سید قاسم جلال‘ یونس صابر‘ سید فراست علی بخاری‘ ڈاکٹر کنول فیروز‘ الطاف نسیم‘ پروفیسر شاہ محمد سبطین شاہجہانی‘ الطاف نسیم اور ڈاکٹر یوسف مسیح شاد شامل ہیں۔
الحمراء : لاہور جسے شاہد علی خاں شائع کرتے ہیں‘ سالنامہ ہے ‘ قیمت 500 روپے ہے۔ لکھنے والوں میں فتح محمد ملک‘ محمد اکرام چغتائی‘ پروفیسر حمید احمد خاں‘ عبدالمجید سالک‘ اظہر جاوید‘ ستیہ پال آنند‘ اصغر ندیم سید‘ جمیل یوسف‘ رئوف خیر‘ قیصر نجفی‘ بشری رحمن‘ افسر ساجد‘ اسلم کمال‘ سلمیٰ اعوان نیلم احمد بشیر‘ عباس رضوی‘ مظفر بخاری‘ جوگندر پال اور پروفیسر حسن عسکری کاظمی نمایاں ہیں۔
ادب عالیہ : کراچی سے حجاب عباسی شائع کرتی ہیں۔ صفحات 300 اور قیمت 500 روپے۔ لکھنے والوں میں نیلم احمد بشیر‘ غلام شبیر رانا‘ فہیم شناس‘ پیرزادہ قاسم‘ عرفان ستار‘ گلزار‘ ستیہ پال آنند‘ مستنصر حسین تارڑ‘ مشرف عالم ذوقی‘ سمیع آہوجا‘ رشید امجد‘ خالد فتح محمد‘ مرتضیٰ برلاس‘ شہزاد نیر‘ بشریٰ رحمن اور جان کاشمیری نمایاں ہیں۔
آج کامطلع
ہوائیں شور پر ہیں اور چمن جاگے ہوئے ہیں
گھروں میں جا بجا گل پیرہن جاگے ہوئے ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں