"ZIC" (space) message & send to 7575

اطلاعِ اشاعت

صحیفہ : مجلس ترقی ادب کا جریدہ مکاتیب نمبر‘ مدیر ڈاکٹر تحسین فراقی‘ صفحات 600 قیمت 580 روپے۔ امیر مینائی سے لے کر احمد سہیل تک مشاہیر کے مکاتیب اپنے ہم عصروں کے نام۔ اب تک کی ہماری ادبی تاریخ‘ آخر پر متعدد مکاتیب کے عکس بھی شامل کئے گئے ہیں۔ سفید کاغذ لگایا گیا ہے۔ ادبیات: اکادمی ادبیات کا رسالہ‘ مدیر اختر رضا سلیمی‘ صفحات 400 قیمت 100 روپے۔ ملک کے نامور ادباء کی تخلیقاتِ نظم و نثر شامل۔ بین الاقوامی اور قومی ادب پاروں کے تراجم شامل۔الحمراء: لاہور سے شاہد علی خاں کی زیرادارت خاص نمبر‘ صفحات 351 قیمت سالنامہ 500 روپے معیاری مضامین نظم و نثر شامل۔ اپنا معیار قائم رکھے ہوئے۔ ٹائٹل از اسلم کمال۔کولاڑ : کراچی سے اقبال نظر شائع کرتے ہیں۔ صفحات 336 قیمت 500 روپے ملک کے ممتاز اہل قلم کی نگارشات شامل۔ ناول تمثیل اور ڈرامائی تشکیل بطور خاص شامل۔ ٹائٹل دیدہ زیب ثقافت اور روحانیت (انگریزی) ڈاکٹر شہزاد قیصر کے قلم سے صفحات 336 سچیت کتاب کی اشاعت۔ بابا فریدالدین گنج شکر کی تخلیقات کے حوالے سے انتساب بنام بابا گرو نانک‘ قیمت 400 روپے ،پیلوں،مدیر ڈاکٹر انوار احمد۔ اردو‘ پنجابی‘ سرائیکی اور ہریانوی زبان میں تخلیقات کا حامل‘ صفحات 304 قیمت 200 روپے۔ فیض احمد فیض اور اشولال پر خصوصی گوشہ اشاعت کا پانچواں سال مکمل کیا ہے۔ اجراء : کتابی سلسلہ کراچی سے اقبال خورشید شائع کرتے ہیں۔ موجودہ شمارہ خصوصی بانی مدیر احسن سلیم کا گوشہ۔ حسب معمول معیاری ادب کا پیش کار صفحات 374 قیمت 500 روپے۔تفہیم : راجوڑی جموں کشمیر سے عمر فرحت شائع کرتے ہیں‘ صفحات 218 قیمت زرسالانہ 500 روپے سرپرست شمس الرحمن فاروقی۔ پاک و بھارت کے ممتاز ادیبوں کی تخلیقات نظم و نثر شامل۔ تماہی پنجابی ادب : لاہور سے پنجابی ادبی بورڈ کا پرچہ جسے پروین ملک شائع کرتی ہیں۔ معیاری تخلیقات نظم و نثر شامل۔ صفحات 112 قیمت 100 روپے ایڈیٹوریل بورڈ میں قاضی جاوید‘ سعد بھٹا‘ مشتاق صوفی شامل۔ بک ڈائجسٹ ماہنامہ‘ کراچی سے سید قاسم محمود کی یاد میں مظہر سلیم مجوکہ شائع کرتے ہیں‘ یہ خاص شمارہ ہے‘ ملک کے ممتاز اہل قلم کی تخلیقات نظم و نثر شامل۔ ضخامت 352 صفحات‘ قیمت 400 روپے۔استفسار : کتابی سلسلہ جے پور راجستھان سے شین کاف نظام اور عادل رضا منصوری شائع کرتے ہیں۔ پاک و بھارت کے ممتاز اہل قلم کی نگارشات شامل‘ صفحات 160 قیمت 75 روپے۔تفہیم : کتابی سلسلہ نمبر 13 سرپرست شمس الرحمن فاروق ایڈیٹر عمر فرحت‘ معیاری مضامین نظم و نثر شامل۔ خصوصی مطالعہ فیض صاحب از شمس الرحمن فاروقی‘ صفحات 152 زر سالانہ 500 روپے ۔ادبیات : شمارہ اکتوبر تا دسمبر 2016 مدیر اختر رضا سلیمی حسب معمول معیاری تخلیقات نظم و نثر شامل۔ انتظار حسین نمبر اور عبداللہ حسین نمبر زیر تربیت صفحات 400 ۔ ماہنامہ تخلیق : لاہور سے بانی مدیر اظہر جاوید کی یاد میں ان کے صاحبزادے عمر جاوید شائع کرتے ہیں۔پاک و ہند کے ممتاز اہل قلم کی تخلیقات شامل۔ صفحات 160 قیمت 150 روپے سہ ماہی کاروان بادل پور سے نوید صادق شائع کرتے ہیں‘ سرپرست بیگم سید آل احمد ہیں۔ ملک بھر سے معیاری مضامین نظم و شامل۔ صفحات 112 قیمت 50 روپے۔ماہنامہ فانوس: لاہور سے یہ علمی ادبی تاریخی اور سیاسی مجلہ محمد شکور طفیل نکالتے ہیں۔ معیاری تخلیقات کا حامل جس میں تراجم بھی شامل ہیں‘ صفحات 112 قیمت 50 روپے۔ سہ ماہی کہکشاں انٹرنیشنل : کراچی سے فرزانہ جاناں شائع کرتی ہیں معیاری مضامین
نظم و نثر شامل۔ اندرون سرورق کرامت بخاری کی تصویر گوشہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید قیمت 250 روپے۔ سہ ماہی ادبیات اطفال : اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے۔ مدیر اختر رضا سلیمی‘ بچوں کے لیے ممتاز ادیبوں کی طرف مضامین نظم و نثر صفحات 160 قیمت 100 روپے۔ادب عالیہ : کتابی سلسلہ کراچی سے حجاب عباسی کی ادارت میں شائع یہ اس کی دوسری اشاعت ہے۔ معیاری مضامین نظم و نثر شامل۔ صفحات 296 قیمت 500 روپے۔سہ ماہی الزبیر: طنزومزاح نمبر بورڈ اکیڈمی بہاولپور کی طرف سے ڈاکٹر شاہد حسن رضوی کی ادارت میں شائع ہونے والا شمارہ۔ معیاری مضامین نظم و نثر شامل صفحات 440 قیمت 800 روپے۔کتابی سلسلہ اجمال : کراچی سے فہیم اسلام انصاری کی ادارت میں شائع ہونے والے جریدے کا یہ گیارواں نمبر ہے۔ ہم لوگ پبلی کیشنز کی طرف سے شائع ہونے والا معیاری رسالہ صفحات 384 قیمت 400 روپے۔سہ ماہی ارتقاع : حیدرآباد سے شوکت علی شوکت شائع کرتے ہیں عمدہ مضامین نظم و نثر کا حامل سرورق دیدہ زیب اندرون سرورق ادباء کی تصاویر‘ صفحات 144 قیمت 100 روپے۔کتابی سلسلہ امروز : علی گڑھ (بھارت) سے ابوالکلام قاسمی شائع کرتے ہیں۔ پاک بھارت کے ممتاز اہل قلم کی تخلیقات شامل زیر نظر شمارہ اپریل 2017 صفحات 207 قیمت 200 روپِے۔ کتابی سلسلہ زیست : کراچی سے ڈاکٹر انصار شیخ شائع کرتے ہیں۔ یہ گیارہواں شمارہ ہے۔ معیاری مضامین نظم و نثر گوشہ خصوصی سعادت حسن منٹو صفحات 400 قیمت 400 روپے۔ کتابی سلسلہ فن زاد : اردو زبان و ادب کی تخلیقی‘ تحقیقی اور تنقیدی اقدار کا حامل۔ بھیرہ سے یوسف چوہان شائع کرتے ہیں۔ معیاری تخلیقات کا حامل۔ صفحات 160 قیمت 200 روپے۔ماہنامہ ادب دوست : لاہور سے خالد تاج اور ارشد نعیم شائع کرتے ہیں۔ بانی ادیب اے جی جوش مرحوم۔ اندرون سرورق ادیبوں کی تصاویر سے مزین معیاری تخلیقات صفحات 65 قیمت 20 روپے۔پطرس 2016 : نیو ہاسٹل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا پرچہ ہے۔ سرورق پطرس کی تصویر سے مزین انتساب نیو ہاسٹل کے ہر معروف اور غیر معروف خدمتگار کے نام‘ ایڈیٹر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ‘قیمت درج نہیں۔سہ ماہی اردو سائنس میگزین : اردو سائنس بورڈ کی طرف سے اس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیر شائع کرتے ہیں۔ مفید مضامین کا حامل جریدہ صفحات 64 قیمت 5 امریکی ڈالر۔ماہنامہ تخلیق : یادگار خاص نمبر لاہور سے سونان اظہر جاوید نکالتے ہیں‘ عمدہ مضامین نظم و نثر معہ سفرنامہ آپ بیتی جائزے پنجاب رنگ اور قیصر نجفی کے تبصرے قیمت 150 روپے۔ ماہنامہ بجنگ آمد : لاہور سے ڈاکٹر اختر شمار شائع کرتے ہیں۔ اس سے پہلے چھیڑچھاڑ کا پرچہ ہوا کرتا تھا لیکن اب سنجیدہ ادبی رسالہ ہے منو بھائی اور صابر لودھی پر خصوصی مضامین قیمت 50 روپے۔ماہنامہ حرف جعفر : فیصل آباد سے ڈاکٹر جعفر حسن مبارک شائع کرتے ہیں۔ زیرنظر شمارہ بسلسلہ منٹو صدی ہے اور منٹو پر معیاری‘ دلچسپ اور معلومات افزا مضامین قیمت درج نہیں۔
آج کا مقطع
اس سے ہر صبح بنا لیتا ہوںمسواک‘ ظفر
رہ گیا ہے اب اسی کام کو خنجر میرا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں