مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار مقرر کی جائے : خورشید احمد

 مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار  مقرر کی جائے : خورشید احمد

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ وفاقی بجٹ . . . .

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین اور مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار مقرر کی جائے ۔ کنفیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ ملازمین کی پنشن میں کم از کم 30 فی صد اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی بحران کے مسئلے کو فوراً حل کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں