ڈاؤلینس نے انورٹر اے سی متعارف کروا دیا

ڈاؤلینس نے انورٹر اے سی متعارف کروا دیا

گھریلو مصنوعات کی برانڈڈاؤلینس نے انورٹر(inverter)ائیر کنڈیشنرز متعارف کروائے ہیں جو بجلی کی بچت کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ انورٹر اے سی ایک اور ڈیڑھ ٹن کے سائز میں دستیاب ہیں اور 3سال میں ہی قیمت کی مکمل وصولیابی کو یقینی بناتے ہیں،

کراچی(دنیا بزنس ڈیسک) اس کی ٹھنڈا اور گرم رکھنے کی دہری خصوصیت صارفین کو گرمیوں کے موسم میں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے اور سردیوں میں گرمی فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ڈاؤلینس کے ہیڈ آف سیلز حسن جمیل نے کہاکہ انورٹر ائیرکنڈیشنرٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت ہے جو اعلیٰ معیار اورکم قیمت میں بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لحاظ سے نئی جدت کی حامل پراڈکٹ ہے۔ ڈاؤلینس انورٹر اے سی کو چلنے کے لیے صرف 3ایمپیئرز کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ، ائیر کنڈیشنرز کی دوسری برانڈز کی نسبت اس سے بجلی کی زبردست بچت ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں