سونا2150روپے فی تولہ مہنگا،قیمت54800ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں نرخ 65ڈالر بڑھ کر1365ڈالر فی اونس تک جاپہنچے
کراچی(کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں65ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا اور سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہی دن میں 2150روپے کا اضافہ ہو گیا، اس اضافے سے سونے کے نرخ بڑھ کر54 ہزار 800روپے پر آگئے ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں65ڈالر کا اضافے کے بعد نرخ1365ڈالر پر آگئے ۔