شکر قندی کی وائٹ سٹار قسم کاشت کریں : ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ
دس مرلہ جگہ پر 20کلو گرام شکر قندی لگا کر ایک ایکڑ کے لئے بیلیں پیدا کی جاسکتی ہیں ) شکر قندی کی وائٹ سٹار قسم کاشت کریں،دس مرلہ جگہ پر 20کلو گرام شکر قندی لگا کر ایک ایکڑ کے لئے بیلیں پیدا کی جاسکتی ہیں ،
فیصل آباد (سپیشل رپورٹرشکر قندی موسم گرما کی ایک اہم فصل ہے اس میں تقریباً 30 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ آلو کی طرح شکرقندی بھی سال کے دوران دیگر غذائی اجناس کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ خوراک پیدا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ شکرقندی میں بیج بھی زیادہ درکار نہیں ہوتا کیونکہ بیلیں کاٹ کر لگائی جاتی ہیں اور بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ڈاکٹر شاہد نیاز ڈائریکٹر سبزیات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو بتایا ہے کہ شکرقندی کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا درکار ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پنجاب میں شکرقندی کو اپریل سے جون تک کاشت کریں۔ وائٹ سٹار سفید رنگ کی اچھی پیداوار دینے والی قسم ہے ۔ شکر قندی زمین میں دور بنتی ہے جس سے برداشت مشکل ہوتی ہے ۔