کراچی پورٹ 1.53لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل
کے پی ٹی پر 1.4لاکھ ٹن وپورٹ قاسم پر 49ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل ہو ئی پورٹ قاسم پر کنٹینرز وخوردنی تیل سے لدے 8 بحری جہاز لنگر انداز کر دیے گئے ،ذرائع
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی بندر گا ہوں پرمجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار 973 ٹن سامان کی نقل وحمل ریکارڈ کی گئی ،جمعہ کو گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ پرایک لاکھ 4 ہزار 256 ٹن سامان کی نقل وحمل کی گئی جس میں 74ہزار 46 ٹن درآمدات اور 30 ہزار 210 ٹن برآمدات شامل تھیں ، اس دوران بندرگاہ پرکنٹینرز، ٹینکرز اور جنرل کارگو سے لدے 10بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں۔دوسری جانب پورٹ قاسم پر بھی اس دوران 49 ہزار 717 ٹن سامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی جس میں 29 ہزار 494 ٹن درآمدی کارگو اور 20ہزار 223ٹن برآمدی کارگو شامل ہے، درآمدات میں 6ہزار 500ٹن خوردنی تیل، 6ہزار 173ٹن میٹ کوک اور 16ہزار 821ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 20ہزار 223ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے، پورٹ قاسم بندرگاہ پر بحری جہازوں کی آمد و رفت مستعد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران بندرگاہ پر کنٹینرز سے لدے 3بحری جہازوں کو قاسم انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز پر لنگرانداز کیا گیا، دریں اثنا پورٹ قاسم کے خارجی لنگراندازی کی جگہ پر بھی کنٹینرز اور خوردنی تیل سے لدے مزید 5 بحری جہاز لنگرانداز کیے گئے ۔