جنترکیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں

 جنترکیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں

مون سون بارشوں کے دوران جنتر کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے ۔جنتر چھوٹے جانوروں کی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے ۔مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی فصل کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے ۔چارے اور سبز کھاد کیلئے کاشت کی جانیوالی جنتر کی فصل کیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں