تاجروں کو ایس آر او 608 کے تحت نوٹسزبھجوانا تشویشناک ہے ،پیاف
ایس آر او سے متعلق مسائل تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کیے جائیں ،عرفان اقبال
لاہور (نمائندہ دنیا)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا ہے کہ کہ ایس آر او 608 سے متعلقہ مسائل کو تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے یقین دلایا تھا کہ تاجر برادری کے ٹیکس سے متعلقہ تمام مسائل بشمول ایس ار او 608 کو حل کیا جائے گا لیکن ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی قابل ذکر کوششیں نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مختلف گارمنٹس برانڈز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے 115 رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو ایس ار او 608 کے تحت نوٹسز بھجوانا تشویشناک ہے ۔ حکومت کو چا ہیے کہ فوری طور پر یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن جو کہ تمام ریٹیل انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم ہے ، کے ساتھ مل بیٹھ کر خلاف معمول مسائل کو دور کرے ۔