چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو لیٹر آف سپورٹ جاری
پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ پی پی آئی بی نے حب میں 1320 میگاواٹ کے درآمدی کوئلے کے منصوبے کی تعمیر کے لئے چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو لیٹر آف سپورٹ جاری کر دیا ہے
اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )بلوچستان کے علاقے حب میں لگائے جانے والے اس منصوبے کے لئے سرمایہ کاری حب پاور کمپنی اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگز کی طرف سے مشترکہ ہے ۔ لیٹر آف سپورٹ جاری کرنے کی تقریب وزارت پانی و بجلی میں ہوئی جس میں سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا سمیت وزارت پی پی آئی بی اور سپانسرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔